ہم نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی رحمت سے پورا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ نے دو مقامات پر بھارت کے طاقت ور ترین دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا، پریس کانفرنس

پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ہم نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی رحمت سے پورا کیا اور ردعمل میں دشمن کے چاروں شانے چت کردیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے اندر 26 مقامات کو نشانہ بنایا۔ سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، ادھم پور، پٹھان کوٹ میں اہداد کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دو مقامات پر بھارت کے طاقتور ترین دفاعی سسٹم ایس 400 کو پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ تباہ کیا۔ کنٹرول لائن اور بھارت کے اندر اُن مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا جبکہ پاکستان نے کامیابی سے اڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا۔

Similar Posts

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *