نہ بیوی ، نہ ماں، بلکہ ملتان کے رہائشی وقاص کی موت کی اصل وجہ تو کچھ اور ہی نکلی

ملتان کے رہائشی نوجوان وقاص کی خود کشی کی اصل وجہ کیا بنی؟؟؟
میری رہائش ماڈل ٹاؤن ملتان ہے وہاں پراپرٹی ڈیلرز کی مارکیٹ ہے۔ وہ میرے گھر سے پانچ منٹ کی واک پر ہے ۔ وقاص کا دفتر بھی وہیں تھا جس دن یہ واقعہ ہوا اس دن کسی کو بھی اصل وجہ نہیں معلوم تھی اس لیے اس پر لب کشائی بھی نہیں کی کیونکہ موت کا معاملہ ایسا ہے کہ اس پر لکھتے ہوئے بھی خوف آتا ہے کہ مرنے والے سے کچھ غلط منسوب نا ہو جائے۔
آج ایک ڈیلر سے ملاقات ہوئی اس سے وجہ پوچھی تو وہی نکلی جو 7 سال قبل ساہیوال میں۔ وسیم کی خود کشی کی نکلی ۔ تفصیلات جاننے پر پتا چلا کہ وقاص نے 8 سے 9 کروڑ روپے دینے تھے۔ لوگوں کا پیسہ پراپرٹی اور گاڑیوں پر لگایا ہوا تھا ۔ اس کا بڑا انویسٹر اسکا ماموں ہے ۔ اس کے پیسے الگ استعمال کیے ہوئے تھے۔ وقاص کسی کو بیس لاکھ روپے دیکر اسی لاکھ کی کیا سپورٹیج لے آیا اسی سپورٹیج کیلیے ماموں سے بھی پچاس لاکھ لیے کیا والے کو تیس لاکھ اسے بقایا نہیں دئیے ماموں کے پچاس لاکھ بھی خود رکھ لیے یوں اسی لاکھ ہو گئے ۔ اسی طرح پراپرٹی کے کام میں ٹوکن کے نام پر بزنس کیا ہوا تھا ۔ ایک پلاٹ کے پیسے لے لئیے لیکن پلاٹ وہ تھا ہی نہیں۔ ٹوپی گھمائی ہوئی تھی۔ اب ان تمام پیسوں کا بقایا آیا ہوا تھا ماموں کے پانچ کروڑ دینے تھے اور باقی انویستر کے الگ ۔
آخر میں یہ پوزیشن آ گئی تھی کہ اپنے گھر کے ڈاکومنٹس لئیے پھر رہا تھا اور ایک دوست کو کہا یہ تم رکھ لو مجھے کروڑ روپیہ دے دو ایک ماہ بعد ایک کروڑ بیس لاکھ دے دوں گا تب تک یہ کاغذات بطور ضمانت رکھ لو ۔
ان معاملات کی وجہ سے جب اس پر پریشر بنا تو اس نے خود کشی کر لی ۔ وقاص شادی شدہ تھا پہلے ایک بیوی کو طلاق دی وہی تھی اب دوسری سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔ جو 8 ماہ کی حاملہ ہے ۔ لیکن اس کی خود کشی کی وجہ وہ جھگڑا ہرگز نہیں تھا ۔ بلکہ وہ پیسا تھا جو اس نے اپنے دینا تھا جس کا اسبپر سٹریس تھا ۔
خدارا مہربانی فرمائیں اس خود کشی سے اس کی بیوی کو مت جوڑیں یہ نا ہو وہ ان طعنوں سے تنگ آ کر خود بھی خود کشی کر لے ۔
جن گاڑیوں پر بیٹھ کر وہ ٹک ٹاک بنایا کرتا تھا ان گاڑیوں کا وہی سٹیٹس تھا جو میں نے اوپر بتایا ۔ اب سوشل میڈیا پر لوگوں کو علم نہیں ہوتا اور وہ یہ سمجھتے کہ یار اتنا اچھا خاصا خوبصورت نوجوان لش گاڑیاں رکھنے والا کیسے خود کشی کر سکتا ہے اور سب اس کی بیوی کو کوسنا شروع ہو گئے۔ خدا کے لئیے اس کی بیوی پر ترس کھائیں۔۔۔۔
کسی بھی واقعہ کی صحیح معلومات حاصل کر کے اس پر لکھنے یا بات کرنی چاہیے ۔ ان باتوں پہ جنہیں شک ہے وہ اس کے ماموں سے کنفرم کر سکتے ہیں ۔ وقاص کے ماموں کے بقول وقاص نے اکیلے میرے 5 کروڑ روپے دینے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *