شہناز گِل نے 6 ماہ میں 55کلو وزن کیسے کم کیا؟


بھارتی ریئیلیٹی شو اسٹار، اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل نے شاندار ٹرانسفارمیشن سے سب کو حیران کرنے کے بعد اب اس تبدیلی کیلئے کیے گئے اقدام کے بارے میں بتادیا۔

شہناز گل نے بگ باس کے 13ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ اپنی پہچان بنائی تھی جس کے بعد سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا۔

شہناز گل اس فلم کے بعد پنجابی فلم ‘حوصلہ رکھ’ اور بالی وڈ کی فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھاتی نظر آئیں جبکہ وہ گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی رہتی ہیں۔

شہناز گِل نے جب بگ باس میں شرکت کی تب وہ زیادہ وزن کی حامل تھیں لیکن شو سے نکلنے کے بعد انہوں نے اپنے وزن میں حیران کن کمی کرلی جس کو دیکھ کر فینز دنگ رہ گئے تھے۔

اگرچہ بہت سے فینز کو پُرانی بھرے گالوں والی شہناز ہی پسند تھی لیکن متعدد نے شہناز سے اس حیران کن ٹرانسفارمیشن کا راز بھی پوچھا۔

شہناز گِل نے صرف 6 مہینوں میں 55 کلو گرام وزن کم کیا تھا جو سچ میں قابلِ تعریف و حیرت ہے۔

شہناز گِل نے شلپا شیٹی کندرا کے ساتھ مرچی پلس کے ایک انٹرویو میں اپنی خوراک، روٹین اور طرزِ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور ان تمام اسٹیپس سے پردہ ہٹایا جو انہوں نے اپنی ویٹ لوز جرنی میں فالو کیے۔

1۔ صبح کا آغاز: 

شہناز کا دن ایک خاص مشروب سے شروع ہوتا ہے جس میں ہلدی اور ایپل سائڈر ونیگر شامل ہوتے ہیں۔ 

یہ دونوں اجزا سوزش کم کرنے، قوتِ مدافعت بڑھانے، اور نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔

اس کے بعد وہ چائے پیتی ہیں اور پروٹین سے بھرپور ناشتہ لیتی ہیں جس میں مونگ، دال کا ڈوسا یا میتھی کے پراٹھے شامل ہوتے ہیں۔ 

کبھی کبھار وہ پوہا بھی کھاتی ہیں لیکن اس میں چاول سے زیادہ سبزیاں شامل کرتی ہیں جیسے بروکلی، گاجر اور شملہ مرچ۔

2۔ دوپہر کا کھانا: 

دوپہر میں شہناز کا کھانا سادہ، صاف اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں دال، اسپراؤٹس کی سلاد، ٹوفو کی بھجیہ اور گھی لگی ہوئی آٹے کی روٹی شامل ہوتی ہے۔ یہ کھانا پروٹین، فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کا ایک مکمل امتزاج ہوتا ہے۔

3۔ شام اور رات: 

شام کو وہ تھوڑے سے بھنے ہوئے مکھانے گھی میں کھاتی ہیں۔ مکھانے پروٹین، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔

رات کے کھانے میں شہناز کھچڑی، دہی اور لوکی کا سوپ لیتی ہیں۔ ہلکی غذا رات میں لینے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، نیند اچھی آتی ہے اور وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔

4۔ شہناز کے وزن کم کرنے کے اصول:

ہر کھانے میں مقدار کا خاص خیال رکھنا۔

ہر کھانے میں غذائیت کا توازن۔

روزانہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی۔

وزن کم کرنے میں نیند اور اسٹریس منیجمنٹ کا کردار۔

دن بھر خود کو ہائیڈریٹ رکھنا۔

اعتدال میں رہ کر کھانا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *