دانش نواز کی شاہ رُخ خان سے سڑک پر ملاقات؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل


معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں۔

اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے ملاقات کہاں ہوئی تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے جو بلکل اصلی لگ رہی ہے۔

Danish Nawaz’s Picture With Shahrukh Khan Trolled

یعنی دانش کی اس انسٹا اسٹوری میں شاہ رُخ خان کا اے آئی سے بنایا گیا ورچوئل اوتار دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دانش نواز سیاہ چشمہ پہنے ہوئے ہیں اور شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ تصویر دھندلی ہے۔

Danish Nawaz’s Picture With Shahrukh Khan Trolled

یہ تصویر اتنی حقیقی معلوم ہوتی ہے کہ کئی صارفین چونک گئے اور پہلے یہ سمجھ ہی نہ سکے کہ شاہ رخ خان کی موجودگی ورچوئل ہے۔ کچھ صارفین نے اس تجربے کو دانش نواز کا ’فین مومنٹ‘ قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کی تخلیقی سوچ کو سراہا۔

Danish Nawaz’s Picture With Shahrukh Khan Trolled

تاہم یہ تصویر نہ صرف تفریح کا باعث بنی بلکہ اس بات کی عکاسی بھی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کس طرح ڈیجیٹل دنیا کو بدل رہی ہے اور کسی بھی شخص کی تصویر کو اے آئی سے استعمال کیا جاسکتا ہے جوکہ خطرناک بھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *