پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے غائب
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا بھی ان کے گائے گانوں سے نام ہٹا دیا گیا ہے

پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔
Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) • Instagram photos and videos
4,333 likes, 1,033 comments – galaxylollywood on May 12, 2025: “Amid the ongoing India-Pakistan tensions, Mahira Khan has been removed from the thumbnails and song credits of her Bollywood debut film ‘Raees’, where she starred opposite ShahRukh Khan. #MahiraKhan #ShahRukhKhan”.
اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم میں ان کی ہیروئن تھیں۔
اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹرز سے بھی ان کی تصویر کو اسپاٹیفائی اور یوٹیوب میوزک سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں صنم تیری قسم 2 میں شامل کرنے سے بھی انکار کردیا گیا ہے۔
Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) • Instagram photos and videos
3,400 likes, 58 comments – galaxylollywood on May 12, 2025: “Ameer Gilani criticizes Indian publishers for erasing Pakistani actors from posters of projects they were part of, urging them to focus on creating better content instead of removing key contributors. #AmeerGilani #MawraHocane”.
یہی نہیں بلکہ بھارت میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا بھی ان کے گائے گانوں سے نام ہٹا دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) • Instagram photo
2,694 likes, 743 comments – galaxylollywood on May 12, 2025: “After Mawra Hocane and Mahira Khan, Atif Aslam has now also been removed from the credits of his own songs on Zee Music’s YouTube channel – a move that reflects the ongoing strain in cross-border artistic collaborations. #AtifAslam”.
یہ اقدامات بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے بعد کیے گئے ہیں، جو پہلگام واقعے کے الزام میں بھارت کی جانب سے ردعمل کے طور پر کیا گیا تھا جس کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔