بالی ووڈ میں عزت ملے گی تو کام کروں گی، شازیل شوکت

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ میں عزت ملے گی تبھی کام کروں گی۔
اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ڈراموں سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کریں گی لیکن اس صورت میں جب وہاں عزت ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں شازیل شوکت نے کہا کہ اگر میں ان اداکاروں کی جگہ ہوتی اور بھارت میں میرے ساتھ ناانصافی ہوتی تو میں ضرور آواز بلند کرتی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمیں یہ یقین رکھنا چاہیے کہ رزق اللہ دیتا ہے، بالی ووڈ نہیں تو ہالی ووڈ کا دراوزہ بھی کھلا ہے وہاں آپ اداکاری کرسکتے ہیں۔
شازیل شوکت نے کہا کہ میری فطرت ہے کہ میں ملک کے خلاف کچھ نہیں سن سکتی اور مجھے یہ بھی لگتا ہے جو شخص اپنے ملک کا وفادار نہیں وہ کسی اور کا بھی نہیں ہوسکتا۔