آڈیشن دینا تھا، دل دے بیٹھی؛ اداکارہ سارہ کی ہدایتکار سے عشق کی روداد

اداکارہ نے 20 سال قبل شروع ہونے والی محبت کی داستان سنادی خوبصورت اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے ڈرامائی محبت اور پھر شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی۔ پہلے ہی ڈرامے سے شوبز کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی خوبرو اداکارہ سارہ عمیر نے مارننگ شو میں اپنی ازدواجی زندگی سے…

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل؛ کب ریلیز ہوگی ؟

فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز جلد ریلیز کی جائے گی قائد اعظم کی چھوٹی بہن اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کا بازو بننے والی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال افضل نے بتایا کہ ویب…

اداکارہ ریحام رفیق کی بولڈ ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

نوجوان پاکستانی اداکارہ ریحام رفیق کو اپنی حالیہ ٹک ٹاک ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلم کھیل کھیل میں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ریحام حالیہ دنوں ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ریحام رفیق نے جھوم، کفارہ، جڑواں اور پرورش جیسے ڈراموں میں…

کیا خوف کی علامت سمجھی جانے والی گڑیا اینابیل لاپتہ ہوگئی؟

سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دن سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ خوف کی علامت اور شیطانی طاقتوں سے جڑی گڑیا اینابیل میوزیم سے غائب ہوگئی ہے تاہم اب لاپتہ ہونے کی افواہوں کے وائرل ہونے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ اینابیل گڑیا محفوظ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوزیانا…

اداکارہ فضا علی کو بیٹی کو بالی ووڈ فلم دکھانے پر تنقید کا سامنا

معروف پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک انسٹاگرام ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ اداکارہ فضا علی اپنی بیٹی فَرال کے ہمراہ اکثر سوشل میڈیا اور شوز پر نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں فضا علی نے بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی…

اداکارہ عظمیٰ بیگ کو احد رضا میر سے ملاقات کرنا مہنگا پڑگیا، شدید تنقید کا شکار

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ اور احد رضا میر کی ملاقات کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئی۔ چُپکے چُپکے، ہم تم، یونہی اور دیگر مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ حالیہ دنوں ایک ویڈیو کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔  حال…

اداکارہ صبا فیصل کا کورونا تشخیص سے متعلق انکشاف

میرے پاس زندگی میں سب کچھ ہے بس کمی صرف والدہ کی ہے، صباء فیصل۔ فوٹو:فائل پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی کورونا تشخیص اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کردیا. صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں پہلی بار اپنی کورونا وائرس سے…

اداکارہ نادیہ افگن کا فیروز خان کی اداکاری اور رویے پر تبصرہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا اداکار فیروز خان سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فیروز خان ان دنوں کرائم تھرلر ڈرامہ ہمراز میں عائزہ خان اور زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک بار پھر “بیڈ بوائے” لک اور بولڈ انداز میں…

پُر اسرار اموات سے متعلق فلم کی نمائش کے دوران سنیما گھر کی چھت گِر گئی

ارجنٹینا کے ایک سینما ہال میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ کی نمائش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فلم کے ختم ہونے سے کچھ دیر قبل سنیما کی چھت کا ایک حصہ گِر گیا۔…