“سردارجی 3″کے گانے”سوہنی لگدی”میں ہانیہ عامر کی پرفارمنس کی دھوم

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم”سردار جی 3″ کا گانا”سوہنی لگدی”ریلیزکردیاگیا جس میں پاکستانی خوبرواداکارہ ہانیہ عامربھی جلوے بکھیرتی نظرآرہی ہیں۔

اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہیں دیکھتے وائرل ہوگئی، مداحوں کواس گانے میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پراس گانے کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائشہ خان کی پراسرارموت،بشریٰ انصاری نے اہم انکشاف کردیا

“سردار جی 3” 27 جون کو بھارت کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں ریلیزہورہی ہے جبکہ دلجیت دوسانجھ کو اس وجہ سے بھارت میں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہےکیونکہ بھارت میں اس فلم کی ریلیزروک دی گئی ہے۔

Similar Posts

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *