ہالی ووڈ کی وہ فلم جس نے “جوکر” اور “اوپن ہائیمر” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہالی ووڈ فلم “سِنرز” نے ریلیز کے چھٹے ہفتے میں 1.1 ملین ڈالر کماکر آر ریٹڈ فلموں میں “جوکر” اور “اوپن ہائیمر” کو پیچھے چھوڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف امریکی ہدایتکار ریان کوگلر کی سپرنیچرل ہارر فلم “سِنرز” امریکی باکس آفس پر ریلیز کے چھٹے ہفتے میں 1.1 ملین امریکی ڈالر کما کر توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھا رہی ہے۔
اگرچہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اس فلم کی آمدنی میں 40.5 فیصد کمی آئی اور فلم کو 886 سنیما گھروں سے ہٹا دیا گیا، تب بھی یہ آر ریٹڈ فلموں کی سب سے بڑی کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔
“سِنرز” نے “جوکر”، “اوپن ہائیمر” اور “ڈیڈپول اینڈ وولورین” جیسی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، جو ریلیز کے چھٹے ہفتے تک صرف 1 ملین ڈالر سے کم کما سکی تھیں۔
یہ فلم 2025 کے اپریل میں ریلیز ہونے والی فلموں میں تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے جبکہ توقعات کی جارہی ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ فلم اور بھی زیادہ کمائے گی۔
یاد رہے کہ 18 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم “سِنرز” 1932 کے مسیسیپی ڈیلٹا پر مبنی ہے، جس میں مائیکل بی جورڈن دو کرداروں اسمُوک اور اسٹیک میں جلوہ گر ہیں۔ اس کی کہانی، پرفارمنس اور فنی معیار کو بھی شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔