علیزے شاہ کی دلکشی میں اضافہ کرتا سرخ جوڑا کتنا مہنگا؟

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے حسین سرخ جوڑا زیب تن کر کے اپنی دیسی وائبز سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ منفرد فیشن سینس کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
علیزے شاہ روایتی مشرقی لباس سے لے کر جدید مغربی ملبوسات تک ہر انداز میں خود کو بخوبی ڈھال لیتی ہیں۔
علیزے شاہ اکثر ٹینک ٹاپس اور بیگی کارگو پینٹس کا امتزاج پہن کر جدید فیشن کا مظاہرہ کرتی دکھتی ہیں جو اکثر انہیں عوامی ردِعمل کا سامنا کروادیتا ہے۔
علیزے شاہ ہر نئے انداز کے ساتھ اپنے مداحوں کو حیران کرتی ہیں، چاہے وہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سرخ لباس ہو یا ٹک ٹاک پر مختصر بالوں کے ساتھ نیا انداز اپنانا ہو علیزے شاہ پاکستانی انڈسٹری میں اپنے جیسی بس ایک ہی ہیں۔
انکی زیادہ تر لُک میں کورین ڈراموں کی ہیروئن کا انداز نظر آتا ہے، وہ انہیں سے انسپائرڈ میک اپن، ڈریسنگ اور ہیئر اسٹائلنگ کرتی نظر آتی ہیں۔
بولڈ ملبوسات کے سبب تنقید کا نشانہ بننے والی علیزے شاہ نے اب اپنی دیسی وائبز سے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی پوسٹ میں انکی ایسی تصاویر شامل ہیں جن میں وہ سرخ جوڑا پہن کر سر پر میچنگ دوپٹہ اوڑھی ہوئی ہیں
علیزے شاہ نے سرخ سلک کپڑے سے تیار کردہ فرشی شلوار کے ساتھ قمیص پہن رکھی ہے جو پاکستانی کالتھنگ برانڈ ‘DERNIER CRI’ کا شاہکار ہے جس کی نیک لائن اور سلیوس پر ہاتھ کا کام کیا گیا ہے۔
شلوار، قمیص اور دوپٹے کی مجموعی قیمت 40 ہزار پاکستانی روپے ہے جس نے علیزے شاہ کی دلکشی میں شاندار اضافہ کیا۔
تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: علیزے شاہ

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: علیزے شاہ

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: علیزے شاہ

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: علیزے شاہ
