نیلم منیر کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام، تمام ماؤں کے لیے دعا

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جو کچھ وہ آج ہیں، وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہے۔ نیلم منیر نے اپنی ماں کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لکھا: “اللہ میری ماں کو لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔”

اپنے پیغام میں نیلم منیر نے نہ صرف اپنی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون دیکھنا نصیب فرمائے۔

https://www.instagram.com/p/DKAl1QOIscs/?utm_source=ig_web_copy_link

ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداح ان کے جذبات اور خلوص کی تعریف کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیلم منیر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر مہینوں چرچے رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *