سہانا خان کی گھڑی کی قیمت نے سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ لے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، جنہوں نے 2023 کی فلم دی آرچیز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، حال ہی میں اکشے کمار کی فلم کیسری 2 کے پریمیئر پر ایک مہنگی لگژری واچ پہنے نظر آئیں، جس کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔
اس واچ کا نام ”ریورسو ٹریبیوٹ نونانٹیئم اینامل“ ہے، اور اگرچہ اس کی قیمت گھڑی ساز کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر درج نہیں، لیکن مختلف آن لائن مارکیٹ پلیسز پر اس کی قیمت 1.4 کروڑ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
سوہانا خان نے اس پریمیئر پر اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کے ساتھ شرکت کی، اور اس سے قبل بھی انہیں نادانیاں کے پریمیئر پر اس ہی گھڑی کو سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ پہنے دیکھا گیا تھا۔
فیشن میں پائیداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوہانا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا: ”عالیا بھٹ نے اپنے قومی ایوارڈز پر اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہنی، اور میں نے یہ سوچا کہ یہ ایک بہت اہم پیغام ہے۔ اگر وہ اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہن سکتی ہیں، تو ہم بھی کسی پارٹی کے لیے نیا لباس خریدنے کی بجائے پرانا لباس دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔“